امریکہ نے کیوبا پر عائد تجارتی پابندیاں نرم کردیں

تجارت کو فروغ دینے کیلئے نئے اقدامات کا نفاذکل سے ہو جائے گا٬امریکی محکمہ خزانہ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) امریکا نے کیوبا کے ساتھ تجارت کے لیے مالیاتی لین دین سے متعلق عائد پابندیاں مزید نرم بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان پانچ دہائیوں تک منقطع رہنے والے سفارتی تعلقات گزشتہ برس بحال ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ برائے خرانہ و اقتصادیات نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے نئے اقدامات کا نفاذ پیر کے روز سے ہو جائے گا۔حالیہ کچھ عرصے میں امریکی حکومت نے کیوبا کے ساتھ تجارت پر عائد سخت پابندیوں میں نرمی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :