قیادت کی سطح پر رابطوں سے اقتصادی٬دفاعی اور دوسرے شعبوں میں تعاون فروغ پائے گا٬وزیراعظم
کشمیر اور نوگورکاراباخ کے مسئلے پر ایک دوسرے کی حمایت مضبوط تعلقات کی مظہر ہے٬بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کا ستم جاری رکھا ہو ا٬عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے٬ باکو سٹیٹ یونیورسٹی کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری میرے لئے اعزاز کی بات ہے٬دونوں ملکوں میں جمہوریت فعال ہی ْوزیراعظم محمد نوازشریف کی آذربائیجان کی پارلیمنٹ ملی مجلس کے سپیکر سے ملاقات میں گفتگو
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:14
(جاری ہے)
ملی مجلس کے دورے کے دوران وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملی مجلس کے سپیکر اوگتے اسدوف سے ملاقات بھی کی٬ملاقات کے دوران سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے قریبی تعلقات مشترکہ مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں۔
دورے سے باہمی تعلقات فروغ پائیں گے۔یقین ہے کہ آپ کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں مفید رہیں۔انہوں نے کہا کہ آذربائیجان قومی اہمیت کے امور پر پاکستان کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کے آذربائیجان کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں٬آذربائیجان کے صدر اور وزیراعظم کے ساتھ مفید ملاقاتیں ہوئیں٬ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ باکو سٹیٹ یونیورسٹی کیطرف سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری میرے لئے اعزاز کی بات ہے٬دونوں ملکوں میں جمہوریت فعال ہے٬قیادت کی سطح پر رابطوں سے اقتصادی٬دفاعی اور دوسرے شعبوں میں تعاون فروغ پائے گا٬دونوں ملکوں میں جمہوریت فعال ہے٬دونوں ملکوں کی پارلیمنٹ کے قریبی رابطوں سے اقتصادی شعبے میں تعاون فروغ پائے گا٬پاکستان کشمیرپر آذربائیجان کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔کشمیر اور نوگورکاراباخ کے مسئلے پر ایک دوسرے کی حمایت مضبوط تعلقات کی مظہر ہے٬بھارت نے معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری رکھا ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی جارحیت سے 112کشمیری شہید اور 200سے زائد محروم ہوگئے ہیں٬تین ماہ میں بھارتی افواج کے انسانیت سوز مظالم سے 10ہزار کشمیری زخمی ہوگئے ہیں۔(خ م)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.