صدر بنا تو امریکا اور بھارت پکے دوست ہوں گے ٬ْ ڈونلڈ ٹرمپ

جب میں صدر ہوں گا تو ہم مل کر دہشت گردی کو شکست دیں گے ٬ْ تقریب سے خطاب

اتوار 16 اکتوبر 2016 17:41

صدر بنا تو امریکا اور بھارت پکے دوست ہوں گے ٬ْ ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2016ء) امریکی صدارتی نامزدگی کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو امریکا اور بھارت ’پکے دوست‘ بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن ہندو اتحاد کی جانب سے دہشت گردی کے متاثرین کیلئے فنڈز اکھٹا کرنے کی تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے تو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلے کو فروغ دیں گے۔

انہوںنے کہاکہ اگر میں صدر بنا تو یقین دلاتا ہوں کہ بھارتی اور ہندو کمیونٹی وائٹ ہاؤس میں ایک سچا دوست ملے گا۔ٹرمپ نے کہاکہ جب میں صدر ہوں گا تو ہم مل کر دہشت گردی کو شکست دیں گے ٬ ہم بھارت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور خفیہ معلومات کا تبادلہ کرکے باہمی طور پر اپنے لوگوں کو محفوظ رکھیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو اہم اسٹریٹجک اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر بن گئے تو بھارت سے تعلقات مزید مضبوط کریں گے۔

متعلقہ عنوان :