انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی شیخوپورہ میں کارروائی‘کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 6 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک - خفیہ اطلاع ملی تھی کہ 9 سے 10 دہشت گرد شیخوپورہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ترجمان
میاں محمد ندیم اتوار 16 اکتوبر 2016 22:13
شیخوپورہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16اکتوبر۔2016ء) پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے شیخوپورہ میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 6 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ انھیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ 9 سے 10 دہشت گرد شیخوپورہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے شیخوپورہ کے قریب بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے رات ساڑھے 12 بجے ملزمان کا پیچھا کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان دو موٹر سائیکلوں اور ایک کار پر سوار تھے جنھوں نے بائی پاس کو چھوڑا اور ایک قریبی سڑک پر سفر کا آغاز کردیا۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ملزمان کو رکنے اور ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا لیکن ملزمان نے پولیس ٹیم پرفائرنگ کردی۔
پولیس ٹیم نے جوابی کارروائی کی تاہم کچھ دیر بعد فائرنگ رکی تو نامعلوم 6 ملزمان کی لاشیں موقع پر موجود تھیں۔ترجمان کا دعویٰ تھا کہ ان کے چار ساتھیوں نے ہی ان پر فائرنگ کی تھی اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکلوں پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشن کوف، 3 پستول، 2 کلو دھماکا خیز مواد اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔ انھوں نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کی شناخت کیلئے لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس نے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا تاہم کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔خیال رہے کہ 17 فروری 2016 سی ٹی ڈی نے اندرنالہ شرقپور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 7 دہشت گردوں کو ۔6 اپریل 2016 کو لاہور میں کالعدم تنظیم کے 6 مشتبہ دہشت گردوں کو اور20 مئی 2016 کو مظفر گڑھ کے قریب مونڈکا چوک کے علاقے میں القاعدہ کے 6 مبینہ دہشت گرد پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے۔جبکہ 23 جولائی کو ضلع راجن پور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.