وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال،آرمی چیف نے وزیراعظم کو متنازع خبرکے معاملے پرکورکمانڈرزاورفوج کی تشویش سے آگاہ کیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 اکتوبر 2016 15:47

وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اکتوبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف سے آج آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے،جس میں قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کےذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں نوازشریف سے جنرل راحیل سے ملاقات کی۔جس میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو متنازع خبرکے معاملے پر کورکمانڈرزکانفرنس میں فوج کی تشویش سے آگاہ کیا۔مزیدبرآں وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بھی ملاقات کی۔جس میں وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو متنازع خبر کی تحقیقات سے آگاہ کیا۔