وزیر اعظم کی زیرصدارت زرعی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس
کسانوں کو بنکوں کے ذریعے قرض اور اچھے اقسام کیبیجوں کی فراہمی کی سہولیات پیدا کی جائیں٬ وزیراعظم کی وزارت خوراک اور زراعت کو ہدایات
پیر 17 اکتوبر 2016 17:34
(جاری ہے)
زرعی تحقیقی اداروں کی تنظیم نو کے لئے وزارت ٹھوس تجاویز پیش کرے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ وزارت خوراک بیج کی فراہیمی اور مارکیٹنگ سے متعلق نجی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ بیماریوں سے محفوظ بہترین پیداواری خصوصیت کے حامل بیج متعارف کرائی جائیں اور نئی اقسام کے بیج متعارف کرانے کے لئے آسان طریقہ کار کا وضع کیا جائے ۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ صوبائی زرعی توسیع کا محکمہ کسانوں کو خاطر خواہ سہولت دینے میں ناکام رہا ہے۔ وزارت خوراک کسانوں کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے خدمات کا متبادل ذریعہ وضع کرے ۔ نجی اور سرکاری شعبے کی شراکت سے کسانوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں ۔پالیسی پیپر میں فصل پر تین سے پانچ سال میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے ۔پالیسی پیپر میں فصل کے لئے ضروری تین عوامل کا ذکر کیا گیا ہے ۔پالیسی پیپر میں پانی کے موثر استعمال پیداوار میں اضافے اور مارکیٹنگ کے حاصل کا جائزہ لیا جائے۔ پالیسی پیپر میں عالمی تجارتی تنظیم کی ہدایات کو بھی شامل کیا جائے ۔ کسانوں کے لئے کمیشن اور زرعی ٹیکنالوجی پارک کا بھی جائزہ لیا جائے ۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وزارت زراعت اور خوراک کو ہدایت کی ہے کہ خطہ پوٹھوہار میں زیتون اور انگور کی کاشت کا فروغ دیا جائے ۔ قلات اور خضدار کے علاقوں میں دالوں کی پیداوار پر توجہ دی جائے ۔مکران کے ساحلی علاقوں میں کھجور ٬ کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں سیب کے باغات لگائے جائیں ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں گندم کی کاشت پر توجہ دی جائے اور تمام ہدایات کی روشنی میں وزارت ایک ہفتے میں جامع پریزیٹیشن تیار کر کے پیش کرے ۔ (جاوید)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.