آرمی چیف ذہنی طورپرریٹائرمنٹ کیلئے تیارہیں۔سینئرصحافی جنیدسلیم

ڈیڑھ ماہ بعد تم نے اسی سیٹ پر ہوناہے پھر تم سے سارا دن سگار لے کر پیوں گا،جنرل راحیل شریف کااعلیٰ عسکری آفیسر سے مکالمہ۔۔کچھ ویسٹرن انٹرسٹ رکھنے والے لوگ عوام اور فوج میں تقسیم پیدا کرناچاہتے ہیں جب تک میں ہوں ایسا نہیں ہونے دوں گا،عوام سڑکوں پراحتجاج کیلئے آتی ہے تو فوج کا یہ کام نہیں ہے کہ ڈنڈا سوٹا کرے۔آرمی چیف کی اجلاس میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 اکتوبر 2016 20:06

آرمی چیف ذہنی طورپرریٹائرمنٹ کیلئے تیارہیں۔سینئرصحافی جنیدسلیم

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اکتوبر2016ء) : سینئرصحافی جنیدسلیم نے اپنے نجی ٹی وی کے پروگرام” حسب حال“ میں انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت پچھلے دنوں لاہور میں عسکری اجلاس ہوا،جس میں ایک دو ایسے واقعات ہوئے ،جن سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ وہ ذہنی طورپر ڈیڑھ ماہ کے بعدریٹائرمنٹ کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے میٹنگ میں ایک جوان سے پوچھا بھئی کیا حال ہے۔

تو اس جوان نے کہا کہ میں ریٹائرہورہاہوں۔جس پر آرمی چیف نے کہا کہ ڈیڑھ مہینے بعد میں بھی ریٹائرہورہاہوں،پھرمل کے کوئی کام کرینگے۔دوسرا واقعہ یہ ہے کہ ایک اعلیٰ عسکری آفیسرنے جنرل راحیل شریف کو جب سگار پیش کیا توآرمی چیف نے کہا کہ ڈیڑھ مہینے بعد میں نے تمہارے پاس بیٹھے ہونا ہے اور تم نے اسی سیٹ پر ہونا ہے پھر تم سے سارا دن سگار لے لے کر پیا کروں گا۔

(جاری ہے)

جنیدسلیم نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے جو اس طرح کے اشارے دیے ہیں اس سے پتا چلتا ہے کہ حکومت کے رویے سے خوش نہیں ہیں۔سینئرصحافی جنید سلیم نے اپنے پروگرام میں یہ بھی انکشاف کیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حکومت کا نام نہیں لیا لیکن بڑے واضح الفاظ میں کہا کہ کچھ ویسٹرن انٹرسٹ رکھنے والے لوگ عوام اور فوج میں تقسیم پیدا کرناچاہتے ہیں،نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن جب تک میں ہوں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرعوام سڑکوں پر احتجاج کیلئے آتی ہے تو فوج کا یہ کام نہیں ہے کہ ان کے ساتھ ڈنڈا سوٹا کرے۔