سپریم کورٹ پرامن احتجاج نہیں روک سکتی‘ اگر حکومت نے پرامن احتجاج روکنے کی کوشش کی تو بہت ردعمل آئے گی‘ رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی گئی تو جو نتیجہ ہم چاہ رہے ہیں وہ اور جلدی آجائے گا‘ خواجہ آصف شوکت خانم ہسپتال پر حملہ کررہا ہے ‘ حالت جنگ میں بھی کوئی ہسپتالوں پر حملہ نہیں کرتا‘ یہ صرف اور صرف نواز شریف کے جوتے چاٹتا ہے٬اس کی کرپشن بچانے والا ہے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:04
(جاری ہے)
کسی جمہوریت میں پرامن احتجاج کو نہیں روکا جاسکتا ٬ ہمارے پرامن احتجاج پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں نظر بند کیا گیا تو ہم اس کے لئے بھی تیار ہیں کون سی جمہوریت میں آپ پرامن احتجاج روک سکتے ہیں۔
رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی گئی تو جو نتیجہ ہم چاہ رہے ہیں وہ اور جلد آجائے گا ۔ہم حکومت میں آئے تو سب کرکے دکھائیں گے۔ کرپشن اور چوری بچانے کے لئے خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کہتی ہے اب تلاشی نہیں۔ آپ استعفیٰ لئے بغیر واپس نہ آئیں۔ نواز شریف ایسی بات نہیں کریں گے جس سے بھارت ناراض ہو اور ڈگڈگی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف وزیراعظم کا ایک ایسا درباری ہے جس کو نہیں پتہ کہ جمہوریت ہے کیا ۔اگر میں نے زکوٰة کا پیسہ کھایا ہے تو خواجہ آصف کارروائی کرے۔ جنگ میں بھی ہسپتالوں پر حملے نہیں کئے جاتے۔ نواز شریف چاہتا ہے کہ بھارت خوش رہے نواز شریف بھارت اور اسرائیل کو خوش کررہے ہیں۔ عوام کی طرف سے اچھا رسپانس مل رہا ہے ۔ خواجہ آصف نے پہلے حملہ کیا تو لوگوںنے پہلے سے زیادہ خیرات دی۔ یہ لوگ پیسے کو خدا سمجھتے ہیں۔ (ن غ)مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.