بھارت لشکر طیبہ کو بدنام کر رہا ہے مجاہدین خود لڑنے کشمیر جاتے تھے حکومت یا فوج نہیں بھیجتی ٬ْپرویز مشرف
عمران خان نے تقریریں کرنی ہیں تو کچھ نہیں ہو گا ٬ْمعاملات کو آخر تک لیجانا چاہئے ٬جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ملکی مفاد میں ہے ٬ْ انٹرویو
جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:07
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ ٬ْسابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت لشکر طیبہ کو بدنام کر رہا ہے مجاہدین خود لڑنے کشمیر جاتے تھے حکومت یا فوج انہیں نہیں بھیجتی ٬ْعمران خان نے تقریریں کرنی ہیں تو کچھ نہیں ہو گا ٬ْمعاملات کو آخر تک لیجانا چاہئے ٬جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ملکی مفاد میں ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویزمشرف نے کہاکہ جہادی تنظیمیں کشمیری بھائیوں کو سپورٹ کرتی ہیں ٬ان کے خلاف انڈیا الزام لگاتا ہے ٬بہت سی جہادی تنظیمیں اپنی جانیں قربان کر کے کشمیری بھائیوں کی مدد کر رہی ہیں کیونکہ وہاں ان پر ظلم ہو رہا ہے ٬کشمیر میں لڑنے والی جہادی تنظیمیں دہشت گرد نہیں بھارت لشکر طیبہ کو بدنام کرتا ہے ٬فوج یا کوئی حکومت لشکر طیبہ کو کشمیر میں نہیں بھیجتی ٬جب اندرونی طور پر کمزور ہو جائیں تو عالمی سطح پر کوئی آپ کی بات نہیں سنتا ٬ْیہ ایک جنگل ہے اگر ہم نے اس جنگل میں رہنا ہے تو پھر ہمیں اپنے بازو کو طاقتور کرنا ہو گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.