عالمی معیشت کو مستحکم کرنے میں اے آئی آئی بی کا ٹھوس کردار ہے

بینک کی جانب سے پاکستان سمیت چار ممالک کے لئے سرمایہ کاری کی اہم منظوری دی٬ امریکی محکمہ خزانہ کے سینئر عہدیدار کا تقریب سے خطاب

جمعرات 20 اکتوبر 2016 17:32

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) امریکی محکمہ خزانہ کے سینئر عہدیدار ناتھن شیٹس نے کہا ہے کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک(اے آئی آئی بی) عالمی معیشت کو مستحکم کرنے میں ٹھوس کردار ادا کر سکتا ہے ۔ناتھن شیٹس نے جمعرات کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی آئی بی مستحکم پالیسیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے اصولی طور پر ایسے اقدامات کر رہا ہے جو کہ بین الاقوامی مالیاتی پالیسیوں کی طرح بہترین ہیں ۔

(جاری ہے)

بینک نے رواں سال جون میں پاکستان ٬ تاجکستان ٬ بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کے لئے 509ملین ڈالرز کے چار بڑے قرضے منظور کئے جوکہ توانائی ٬ ہائوسنگ اور ٹرانسپوٹیشن کے شعبوں پر خرچ کئے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا ایشیا میں انفراسٹرکچر کے شعبہ میں کثیر سرمایہ کاری کی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں ۔بینک کی دستاویزات کے مطابق تعمیر وترقی کے منصوبے حوصلہ افزا ہیں ۔انفراسٹرکچر بینک بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیروترقی کے مراحل کو آگے بڑھا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :