غنڈہ گردی میں ملوث جمعیت کے کارکنوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ‘ترجمان پنجاب یونیورسٹی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے اسلامی جمعیت طلبہ کے غنڈہ عناصر کی جانب سے ادارہ علوم ابلاغیات میںاساتذہ سے بدسلوکی اورطلبائو طالبات کو ہراساں کرنے اور ان پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا ہے ادارہ علوم ابلاغیات کی کھڑکیوں ٬دروازوں کو نقصان پہنچانے ٬ اساتذہ سے بدتمیزی کرنے اور طلبائو طالبات پر بہیمانہ تشدد میں ملوث اسلامی جمعیت طلبہ کے غنڈوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ماضی میں بھی غنڈہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہے اور اب بھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں پر امن تعلیمی ماحول کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا۔