قصور٬ پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن٬ 10 افراد گرفتار٬ منشیات٬ اسلحہ برآمد

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:35

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈی پی اوسید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر مختلف مقامات پر سرچ آپریشن٬ 10افراد گرفتار٬ بھاری مقدار میں شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر سی آئی اے اور کوٹرادھاکشن پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت شہر قصور٬ پھولنگر اور کوٹرادھاکشن میںسر چ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران سی آئی اے قصور اور کوٹرادھاکشن پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا سرچ آپریشن کے دوران 31گھروں کو چیک کیا گیا جبکہ 56لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی اور 10افراد کو حراست میں لیکر ملزمان کے قبضہ سے 200لیٹر دیسی شراب٬ 800لیٹر لاہن٬ کلاشنکوف٬ 4پسٹل اور بندوق 12بور برآمد کی گئی گرفتار ملزمان میں اے کیٹگری کا ایک اشتہاری بھی شامل ہے ۔

پولیس نے مختلف دفعات کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :