پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے مرکزی چیئر مین کوآرڈی نیشن پیر سیدآصف علی گیلانی قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے مرکزی چیئر مین کوآرڈی نیشن پیر سیدآصف علی گیلانی قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے ۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز جمعہ اڑھائی بجے ان کی رہائش گاہ کیو۔1 ازمیر ٹائون کینال روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔پاکستان ڈپلومہ انجینئر ز فیڈریشن کے عہدیداران اور ممبران نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کی موت کو سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑا سانحہ قرار دیا ۔