یوایم ٹی کے تحت انرجی پربین الاقوامی کانفرنس کاانعقاد
حکومت دوہزاراٹھارہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کاوعدہ پوراکرے گی٬ پاکستان سمیت تمام ترقی پذیرممالک توانائی کی کمی کاشکار ہیں٬ 2030تک دنیاکومزید 21فیصد اضافی بجلی پیداکرنی ہوگی جس کے لیے موجودہ ذرائع ناکافی پڑجائیں گے شیرعلی خان٬ریکٹرڈاکٹرحسن صہیب مراداورچیئرمین ایچ ای سی پنجاب پروفیسرڈاکٹرنظام الدین کا کانفرنس سے خطاب
جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:57
(جاری ہے)
صوبائی وزیرنے توانائی پراہم کانفرنس کروانے پریوایم ٹی کی کوششوں کوسراہا اورکہا کہ حکومت دوہزاراٹھارہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کااپناوعدہ ضرورنبھائے گی۔ریکٹریوایم ٹی ڈاکٹرحسن صہیب مراد نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت تمام ترقی پذیرممالک توانائی کی کمی کاشکار ہیں۔
2030تک دنیاکومزید 21فیصد اضافی بجلی پیداکرنی ہوگی جس کے لیے موجودہ ذرائع ناکافی پڑجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اورآبادی میں اضافہ کی وجہ سے عالمی سطح پر ماحول اوراکانومی پر منفی اثرات پڑرہے ہیں جس کے لیے دنیااب توانائی کے دیگرذرائع جیسے شمسی توانائی٬ہوا٬سمندراورایٹمی بجلی گھروںسے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے پرغورکررہی ہے٬ہمیں بھی ایساہی کرناچاہیے۔کانفرنس کے مقررین نے اس بات کونوٹ کیا کہ پاکستان میں شہری آبادی کی نسبت دیہی علاقوں میں بجلی کابحران انتہائی شدت اختیارکرگیاہے۔ملک کی 60فیصدسے زائد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے جبکہ ان میں سے 30فیصد آبادی ایسی ہے جس کوبجلی تک رسائی حاصل نہیں۔زراعت جوکہ جی ڈی پی میں 21فیصدحصہ ڈالتی ہے زوال پذیرہے اوراس کاحل ڈیزل چلاکرپانی پیداکرنانہیں بلکہ شمسی توانائی میں پنہاں ہے جس کے بارے حکومت کوسنجیدگی کے ساتھ سوچناچاہیے۔مقررین نے کہا کہ آنے والے دنوں میں توانائی کے موجودہ ذرائع ناپیدہوتے چلے جائیں گے اورصرف شمسی توانائی باقی رہ جائے گی جوکہ کبھی نہ ختم ہونے والی ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ابھی سے سولرانرجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کریں۔سال 2050تک ہواکی مددسے بھی توانائی حاصل کرنے میں مزید18فیصدتک اضافہ ہوجائے گا۔واضح رہے کہ یوایم ٹی کی انرجی کانفرنس میں دنیابھرسے 400سے زائد مندوبین نے شرکت کی جبکہ 200تحقیقی مقالہ جات بھی پیش کیے گئے۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.