چین کا پاکستان سمیت ایس سی او ممالک میں آزادانہ تجارتی زونز قائم کرنے کا منصوبہ تیار

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:52

چین کا پاکستان سمیت ایس سی او ممالک میں آزادانہ تجارتی زونز قائم کرنے ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے رکن ممالک میں آزادانہ تجارتی زونز قائم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے ۔ چینی نائب وزیرتجارت چیان کمنگ نے جمعہ کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لئے آزادنہ تجارتی زونز قائم کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس سی او ڈویلپمنٹ بینک کی ضرورت پر بھی زوردیا جس کی مدد سے خطے میں تعمیروترقی کے منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ایس سی او کے زیادہ تر رکن مماک عالمی تجارتی تنظیم کے رکن ہیں جنہیں 10سی15فیصد تجارتی اخراجات کی کمی کے لئے ڈبلیو ٹی او کے تحت تجارت میں سہولیات پیدا کرنے معاہدہ پر عمل درآمد کرنا چاہیے ۔ انہوں نے سرحد کے آر پار سرمایہ کاری کے لئے زیادہ بہتر رابطہ سازی اور پالیسیوں کی شفافیت پر زوردیا اور کہا کہ تحفظ تجارت سے گریز کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :