پاکستان اور قومی اداروں کا مخالف مسلم لیگی نہیں ہو سکتا٬ چودھری پرویزالٰہی
مودی اور نوازشریف ایک پیج پر ہیں٬ تمام اپوزیشن جماعتوں کو عمران خان کے ساتھ ایک پیج پر آنا ہو گا ٬مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر کی میڈیا سے گفتگو حمایت کا شکریہ٬ چودھری شجاعت اور پرویزالٰہی کی ہدایت پر ٹی او آر کمیٹی میں طارق بشیر چیمہ کا اہم کردار تھا٬ شاہ محمود قریشی
ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:22
(جاری ہے)
چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں کوئی مسلم لیگی خاموش نہیں رہ سکتا٬ ملک اور قومی اداروں کے خلاف صرف باتیں ہی نہیں بلکہ عملی کام کرنے والوں کے خلاف میدان عمل میں آنا ہر مسلم لیگی کے دل کی آواز ہے اور وطن سے محبت کرنے والوں کو ایسے لوگوں کے خلاف جدوجہد میں پیچھے نہیں رہنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور اداروں کی حفاظت کیلئے پی ٹی آئی اور تمام محب وطن اور اپوزیشن جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ پارٹی انتخابات میں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی کامیابی پر مبارکباد دینے آئے تھے۔ انہوں نے دھرنا کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس پر پاکستان مسلم لیگ نے واضح اور ٹھوس مؤقف اختیار کیا۔ ٹی او آر کمیٹی میں چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی ہدایت پر ان کی پارٹی کے نمائندے طارق بشیر چیمہ نے نہایت اہم اور فعال رول ادا کیا اور واشگاف انداز میں اپنی پارٹی کا جو مؤقف پیش کیا وہی ہماری پارٹی کا مؤقف تھا۔مزید قومی خبریں
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.