Live Updates

وزیر اعظم اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دینگے ٬ تحریک انصاف نے دھرنوں سے ملک کو نقصان پہنچایا ٬ عمران خان اب بھی مایوسی کی وجہ سے دھرنا دے رہے ہیں ٬ان کی بات آئینی اور قانونی نہیں ٬ ٬ ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:13

وزیر اعظم اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دینگے ٬ تحریک انصاف نے دھرنوں سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ماضی کے دھرنے سے ملک کو بہت نقصان ہوا ٬ وزیراعظم نوازشریف اپنے عہدے سے ہرگز استعفیٰ نہیں دیں گے٬ عمران خان مایوسی کی وجہ سے دھرنا دے رہے ہیں ٬ ملک سیغربت کے خاتمے کیلئے کوشش کی جا رہی ہے۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ 2002میں61فیصد آباد غربت کی لکیر سے نیچے تھی آج وہ 29تک آگئی ہے ٬ ہم نے غریب ترین لوگوں کو انکم سپورٹ پروگرام دیا٬ عوام کو جان ومال کا تحفظ دینا ریاستی اداروں ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے دفاتر کی لاہور منتقلی انتظامی معاملہ ہے ٬ پاکستان تحریک انصاف کے ماضی کے دھرنے کی وجہ سے سی پیک منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا اور اب پھر کہتے ہیں کہ اسلام آباد کو بند کردیں گے ٬ عمران خان قانون اور آئین کی بات نہیں کر رہے ٬ ہم نے پانامہ لیکس کے معاملے پر پہلے عدالت سے درخواست کی تاہم چیف جسٹس نے قانون کی نشاندہی کی کہ اس میں کمزوری ہے ٬ ٹی اوآرز پر ہم نے بہت کوشش کی ٬ عمران خان کو عدلیہ پر یقین نہیں ٬ نوازشریف اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے ٬ پی ٹی آئی چیئرمین مایوسی کی وجہ سے دھرنا دے رہے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات