وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاکستان کو معاشی طورپر مستحکم کیا٬ایم ساجد عباسی

ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنے والے اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آ جائیں٬٬مسلم لیگی رہنما

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آبادسٹی کے جنرل سیکرٹری و نومنتخب چیئرمین ایم ساجد عباسی نے وزیراعظم میاں نوازشریف کوایک بارپھر چار سال کی مدت کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا صدر بننے پر مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ ان کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ قومی الیکشن میں ملک بھر سے تاریخی کامیابی حاصل کرکے ایک بارپھر حکومت بنائے گی۔

جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لاکھڑا کیاہے ملک میں معاشی طورپراستحکام آیا ہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف کی قیادت میں اس وقت چاروں صوبوںآزادکشمیر٬گلگت بلتستان کی مقبول ترین عوامی جماعت بن چکی ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنے والے اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آ جائیں٬پاکستان اس وقت مشکل وقت سے گزررہاہے٬پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو ناچ گانے اور تماشوں کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں سوجھتا٬ایک طرف پاکستان مسلم لیگ(ن) سلامتی اور بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے اور دوسری طرف آئے روز تحریک انصاف ایک نیاتماشہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے ان کا مقصد سوائے دنگا فساد کے اور کچھ نہیں ہے۔

نومنتخب چیئرمین ایم ساجد عباسی نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پی ٹی آئی اس نازک دور میں حکومت کے شانہ بشانہ ملکی عزت و وقار اور استحکام پاکستان کیلئے ملکر تگ و دو کرے نہ کہ احتجاج کی راہ پر چل کر ملک میں افراتفری کا ماحول گرم کرے۔