پاکستان دنیا کاپہلا ملک ہے جس نے ایس ایم ایس پر ووٹر لسٹ ڈالی ہے٬جی آئی ایس سسٹم کے تحت پورے پاکستان کے پولنگ سٹیشنوں کی تصاویر گوگل میپ پر موجود ہوں گی ٬ گھوسٹ پولنگ سٹیشن ختم کردیئے جائیں گے٬ ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو فون سیٹ دیں گے٬جیو ٹیگ کو اپریل تک حتمی شکل دے دی جائے گی
سیکرٹری الیکشن کمیشن کا رزلٹ مینجمنٹ سسٹم اور جی آئی ایس پولنگ سکیم کے ماسٹر ٹرینرز کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب
پیر 24 اکتوبر 2016 13:10
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن ایک ٹیم کے ساتھ آگے بڑھ رہاہے ٬ اگر یہ ٹیم کامیاب ہو گئی تو یہ کمیشن کی کامیابی ہے جبکہ ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پاکستان دنیا کاپہلا ملک ہے جس نے ایس ایم ایس پر ووٹر لسٹ ڈالی ہے ۔
جی آئی ایس سسٹم کے تحت پورے پاکستان کے پولنگ سٹیشنوں کی تصاویر گوگل میپ پر موجود ہوں گی ۔ گھوسٹ پولنگ سٹیشن ختم کردیئے جائیں گے۔ تمام ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو فون سیٹ دیں گے ۔جیو ٹیگ کو اپریل تک حتمی شکل دے دی جائے گی جبکہ انتخابی شیڈول سے 6ماہ قبل تک پولنگ سٹیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکے گی۔ انہوںنے بتایاکہ2018ء میں ملک بھر کے 849حلقہ جات میں آر ایم ایس کا استعمال کیا جائے گا جس کے تحت فارم 16اور 17خود کار طورپر دستیاب ہو گا جبکہ فارم 14کا ڈیٹا درج ہو گا۔ انہوںنے بتایاکہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کے تعاون سے 350 سیٹ لئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بد انتظامی اور دھاندلی میں بنیادی فرق ہے ۔ چیف الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن آئی ٹی کے استعمال میں بھرپور مہارت رکھتے ہیں ۔ 2018ء کے انتخابات میں الیکشن کمیشن بڑی تیاری کے ساتھ جارہاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.