سندھ ہائی کورٹ میںانوار احمد زئی کی میڈیکل سہولیات اور ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت٬تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم

پیر 24 اکتوبر 2016 14:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں نے میٹرک بورڈ کے سابق چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی میڈیکل سہولیات اور ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔پیرکو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سابق میٹرک بورڈ چیئرمین انوار احمد زئی کی میڈیکل سہولیات اور ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت میں انوار احمد زئی کے وکیل نے کہا کہ انوار احمد زئی بیمار ہیں٬ انہیں علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ عدالت میں محکمہ صحت کی جانب سے انوار احمدزئی کی میڈیکل سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی ۔ عدالت میں نیب کی جانب سے کہاگیا کہ انوار احمد زئی کیخلاف کرپشن کا ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔ انوار احمد زئی نے حیدرآباد بورڈ میں غیر قانونی بھرتیاں اور کروڑوں روپے کی کرپشن کی تھی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو ائندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :