دونومبرکوکشتیاں جلاکراسلام آبادپہنچیں گے۔عمران خان
ڈاکوؤں کے کپتان نوازشریف سے 2نومبرکوٹاس کرونگا،یہ میچ پاکستان کے مستقبل کا میچ ہوگا،احتجاج ہمارا آئینی حق ہے اگر غیر آئینی حرکت ہوئی تو شریف برادران اور پولیس خود ذمہ دار ہوگی،شریف برادران پہلے تو جدہ چلے گئے تھے اب جدہ نہیں جاسکیں، نوازشریف کو اب تلاشی یا استعفیٰ دینا ہی ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مالاکنڈمیں عوامی جلسہ سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ پیر 24 اکتوبر 2016 16:10
مالاکنڈ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اکتوبر2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کے کپتان نوازشریف سے 2نومبرکوٹاس کرونگا،یہ میچ پاکستان کے مستقبل کا میچ ہوگاجس میں فیصلہ ہوگا کہ یہ پاکستان قائداعظم کا ہے یاڈاکوؤں کا ہے،پنجاب پولیس سے کہتا ہوں کہ ہمارااحتجاج پرامن ہوگا،احتجاج ہمارا آئینی حق ہے آپکو کسی قسم کی غیر آئینی حرکت نہ کرنا اگر کیا تو شریف برادران اور پولیس خود ذمہ دار ہوگی،شریف برادران پہلے تو جدہ چلے گئے تھے اب جدہ نہیں جاسکیں، نوازشریف کو اب تلاشی یا استعفیٰ دینا ہی ہوگا۔
انہوں نے آج یہاں مالاکنڈمیں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کے 21سال کھیلوں کی گراؤنڈزمیں گزرے،بڑے بڑے مشکل میچ کھیلے،ہندوستان میں انکے ایمپائروں کے باوجودمیچ جیتا،انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز گئے تو سرخرو ہوکرآئے۔(جاری ہے)
ایک اطرف میری ٹیم پاکستان کا نوجوان،پی ٹی آئی کے کارکن،مزدور،کسان،خواتین اور محنت کش جو کہ انصاف چاہتے ہیں۔
جبکہ دوسری طرف مخالف ٹیم جس میں ڈاکوؤں کا کپتان نوازشریف جس سے میں ٹاس کروں گا۔جبکہ وائس کپتان اسفندیارایزی لوڈنمبر دو جبکہ تیسرا آصف زرداری ملک کیلئے بڑی بیماری ہے،چوتھا مولانا فضل الرحمن اور اچکزئی ہیں۔مالاکنڈ ڈویثرن میں ایک آدمی ہے وہ کون ہے؟جو دس سال پہلے ایک کنٹریکٹر تھا وہ امیر مقام ہے جو اربوں پتی ہے۔جبکہ اکرم درانی بھی کرائے کے مکان میں رہتا تھا وہ بھی ارب پتی ہے،یہ بھی فیلڈ میں آئے گا۔یہ سب نوازشریف کی ٹیم کا حصہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ میچ پاکستان کے مستقبل کا میچ ہوگا۔اس میں فیصلہ ہوگا کہ یہ پاکستان قائداعظم کا یا ڈاکوؤں کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا پاکستان بنائینگے جہاں عمران خان نہ کسی کے سامنے کبھی جھکا اور نہ قوم جھکے گی۔علامہ اقبال کا پاکستان بنائینگے دوقومی نظریہ والا پاکستان بنائینگے۔جہاں عدل وانصاف ہوگا۔اللہ نے پاکستان کو بارہ موسم دیے،نعمتوں سے نوازا ہے۔لیکن ایک ملک کا حکمران خود بھی پیسہ باہر لیکر جائے اور باہر چوری کا پیشہ پاکستان میں بھی نہ لاسکے تو اس ملک کا مستقبل کیا ہوگا؟مستقبل تب ہوگا،جب ادارے غیرجانبدار ہوں،سکولوں اور ہسپتالوں میں پرائیویٹ والوں جیسی سہلوتیں ملیں۔پاکستان ایک نظریے کے تحت بنا تھا،کشتیاں جلا کراسلام آباد پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ 10لاکھ لوگ اسلام آباد لیکر جائینگے۔جب اتنے لوگ ہونگے تو پھر حکومت نہیں چل سکے گی۔نوازشریف آپ کو تلاشی یا پھر استعفیٰ دینا ہوگا۔عمران خان نے کہاکہ انہوں نے دھمکیاں دیں کہ ہم احتجاج نہیں ہونے دینگے۔لیکن پنجاب پولیس کو پیغام دینا چاہتا ہوں۔خیبرپختونخواہ کی پولیس نے کسی کا کبھی پرامن احتجاج نہیں روکاتو آپ کو بھی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ ہمارا آئینی حق ہے آپکو کسی قسم کی غیر آئینی حرکت نہ کرنا اگر کیا تو شریف برادران اور پولیس خود ذمہ دار ہوگی۔اگر کچھ کیا تو شریف برادران سے کہتا ہوں کہ پہلے تو آپ جدہ چلے گئے تھے اب جدہ نہیں جاسکیں۔ نوازشریف کو اب تلاشی یا استعفیٰ دینا ہی ہوگا۔اسلام آباد کے لوگوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ڈپلومیٹ کو کسی قسم کی فکر کی ضرورت نہیں،ایمبولینسزکو بھی جگہ دینگے۔جانوروں کے حقوق نہیں انسانوں کے حقوق ہوتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.