سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے پنجاب کی24 اضلاع میں آلو٬ ٹماٹر٬ پیاز٬ مرچ اور لہسن کے نمائشی پلاٹس لگائے جا رہے ہیں٬ سجاد حیدر

پیر 24 اکتوبر 2016 17:35

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر جاری سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبہ کے تحت صوبہ کے 24 اضلاع میں آلو٬ ٹماٹر٬ پیاز٬ مرچ اور لہسن کے نمائشی پلاٹس لگائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سجاد حیدر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت٬ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ راولپنڈی نے اپنے فیلڈ وزٹ کے دوران کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پلاٹس میں ٹنل اور اوپن فیلڈ دونوں طرح کے پلاٹس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ میں شامل ضلع اٹک میں لہسن کے اوپن فیلڈ پلاٹس اور ٹنل پلاٹس برائے ٹماٹر و مرچ لگائے جائیں گے جس کے لئے کھاد و بیج محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی طرف سے دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کاشتکاروں کو سبزیوں کی پیداوار بڑھانے اور آمدن میں اضافہ کے لئے گائوں کی سطح پر اس سلسلہ میں آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ کاشتکاروں کو چاہیے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ سبزیوں کی پیداوار میںاضافہ کر کے ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :