عمران خان کولاک ڈاؤن نہیں کرنے دینگے۔طلال چوہدری،محمدزبیر
کسی نے غیرآئینی کام کیاتوسخت کاروائی کی جائیگی،تیسری قوت کاتاثردینے سے دھرنا کامیاب نہیں ہوگا،عمران خان کرپشن کے بادشاہ ہیں،چوہدری نثارنے عمران خان سے مرضی کا نام تجویزکرنے کی پیشکش کی تھی۔(ن)لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ پیر 24 اکتوبر 2016 18:20
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اکتوبر2016ء) :مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں نے کہاہے کہ عمران خان کو لاک ڈاؤن نہیں کرنے دینگے،کسی نے غیرآئینی کام کیا تو سخت کاروائی کی جائیگی،تیسری قوت کا تاثردینے سے دھرنا کامیاب نہیں ہوگا، عمران خان کرپشن کے بادشاہ ہیں،تاریخ میں پہلی آف شور کمپنی کے مالک عمران خان تھے،چوہدری نثارنے عمران خان سے مرضی کا نام تجویزکرنے کی پیشکش کی تھی۔
(ن)لیگی رہنماؤں طلال چوہدری اور محمدزبیرنے آج یہاں پریس کانفرنس کررہے تھے۔طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آبادپرچرحائی کا سوچا جا رہاہے۔عمران اور شیخ رشید ایسا تاثردے رہے ہیں کہ جیسے تحریک کے پیچھے تیسری قوت ہے۔تیسری قوت کا تاثردینے سے دھرنا کامیاب نہیں ہوگا۔بغاوت اور ملک کا میج خراب کرنے کی اجازت پہلے دی نہ اب دینگے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دوسروں کی تلاشی لینے والے اپنی تلاشی سے بچنا چاہتے ہیں۔
عمران خان کو لاک ڈاؤن نہیں کرنے دینگے۔کسی نے غیرآئینی کام کیا تو سخت کاروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ عمران نے عدالت کا مطالبہ کیا اب انکے احتجاج کا جوازنہیں بنتا۔احتجاج کا جوازبناکرنظام کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔طلال نے کہا کہ عمران خان کارکنوں سے 100روپے کا چندہ اکٹھا کررہے ہیں لیکن احتجاج پر کروڑوں کے خرچے ہوتے ہیں یہ پیسے کون دے رہاہے۔محمدزبیرنے کہا کہ چوہدری نثارنے عمران خان سے مرضی کا نام تجویزکرنے کی پیشکش کی۔عمران خان نے ریٹائرڈافسرکانام تجویزکردیا۔انہوں نے کہا کہ دوسروں پر الزام تراشی کرنے والے عمران خان کرپشن کے بادشاہ ہیں۔تاریخ میں پہلی آف شور کمپنی کے مالک عمران خان تھے۔ہمیں بتایا جائے کہ کونسی کرپشن کی تحقیقات نہیں کی گئیں؟عمران خان کالے دھن کو سفید کرنے کا جواب دیں۔عمران سے پبلک فورم پر جواب مانگ رہے ہیں۔زبیر نے کہا کہ بتایا جائے کہ فلیٹ چھپا کررکھااور ٹیکس کیوں نہیں دیا۔ہم نے جو بل پیش کیا اس پر احتساب کیوں نہیں ہوگا۔پی ٹی رہنماء اپنی کرپشن کا جواب کیوں نہیں دیتے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.