پنجاب یونیورسٹی شعبہ وزالوجی کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

پیر 24 اکتوبر 2016 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کے زیر اہتمام الزیمر مرض پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے ریسورس پرسن جارج آگسٹ یونیورسٹی جرمنی کے پی ایچ ڈی سکالر محسن شفیق تھے۔ اس موقع پر چیئرمین شعبہ زوالوجی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی٬ڈاکٹر ندیم شیخ ٬ سینئر فیکلٹی ممبران اور طلباء طالبات بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محسن شفیق نے بیماری کی وجوہات ٬ علامات اور علاج سے متعلق مختلف پہلوئوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ یاد رہے کہ محسن شفیق کے تحقیقی کام کے معییار کے باعث انہیں جارج آگسٹ یونیورسٹی کے پرائن ریسرچ گروپ نے پی ایچ ڈی فیلو شپ سے نوازا ہے ۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی نے معلومات سے بھرپور لیکچر دینے پر محسن شفیق کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :