زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے ٬ شعبے میں تحقیق تخصیص کے ذریعے مزید بہتری لانے اور اسے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا زرعی یونیورسٹی اوردیگراعلی تعلیمی وتحقیقی اداروں کی ذمہ داری ہے

گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کا زرعی یونیورسٹی پشاور کے سینٹ اجلاس سے خطاب

پیر 24 اکتوبر 2016 20:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اوراس شعبے میں تحقیق تخصیص کے ذریعے مزید بہتری لانے اور اسے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا زرعی یونیورسٹی اوردیگراعلی تعلیمی وتحقیقی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ وہ پیر کو گورنر ہاوس میں زرعی یونیورسٹی پشاور کے سینٹ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی ٬ سیکرٹری اعلی تعلیم ٬سیکرٹری زراعت٬ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرظہور سواتی اورایگریکلچر یونیورسٹی کے سینٹ ممبران اوردیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میںیونیورسٹی کے بجٹ کے سال2015-16کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بجٹ سازی کے معاملات میں مزید بہتری لانے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کافیصلہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یونیورسٹی کی جانب سے خسارے پرقابو پاتے ہوئے فاضل بجٹ تیارکرنے کے اقدام کو بھی سراہاگیا۔ گورنر نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی صوبے میں نہایت اہمیت کاحامل اعلی تعلیمی ادارہ ہے اس لئے یونیورسٹی کوزراعت کے شعبے میں تحقیق پرخصوصی توجہ دینا ہوگی جس کا براہ راست تعلق ہماری معیشت سے ہے۔گورنرنے زرعی یونیورسٹی کے تحقیقی کام کوسراہا اور کہاکہ یونیورسٹی تعلیمی وتحقیقی معیار میںمزید بہتری لانے پربھی خصوصی توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :