لوگوں کی سماجی واقتصادی ترقی کے لئے علاقائی اقتصادی تعاون ضروری ہے ٬ پاکستان کاسا1000٬تاپی٬ ایران سے بجلی کی درآمد ٬ چین پاکستان اقتصادی راہداردی اور کیرک جیسے کئی بڑے علاقائی تعاون کے پروگرام کا رکن ہے

وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کا توانائی سرمایہ کاری فورم سے خطاب

پیر 24 اکتوبر 2016 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اس بات پر مکمل یقین رکھتا ہے کہ لوگوں کی سماجی واقتصادی ترقی کے لئے علاقائی اقتصادی تعاون ضروری ہے ٬ پاکستان کاسا1000٬تاپی٬ ایران سے بجلی کی درآمد ٬ چین پاکستان اقتصادی راہداردی اور کیرک جیسے کئی بڑے علاقائی تعاون کے پروگرام کا رکن ہے ۔

وہ پیر کو یہاں مقامی ہوٹل میں سینٹر ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن (کیرک )٬ ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت پاکستان کے زیر اہتمام پہلے توانائی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کر رہے تھے جس میں افغانستان ٬ آذربائیجان٬ چین ٬ قزاقستان ٬ کرغزستان ٬ مینگولیا٬ پاکستان ٬ تاجکستان٬ ترکمانستان اور ازبکستان کے علاوہ مختلف عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں ٬حکومتی نمائندوں ٬ ریگولیٹرز ٬ سٹیک ہولڈرز اور نجی شعبے کے ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر وینکائے یانگ نے کانفرنس کے امیر کے حوالے سے اپنے ابتدائی کلمات میں حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے ای آئی ایف کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ نجی شعبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کر رہی ہے ۔کانفرنس سے دیگر نمائندوں نے بھی خطاب کیا جبکہ وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اس بات پر مکمل یقین رکھتا ہے کہ لوگوں کی سماجی واقتصادی ترقی کے لئے علاقائی اقتصادی تعاون ضروری ہے ٬ پاکستان کاسا1000٬تاپی٬ ایران سے بجلی کی درآمد ٬ چین پاکستان اقتصادی راہداردی اور کیرک جیسے کئی بڑے علاقائی تعاون کے پروگرام کا رکن ہے۔