پی ٹی آئی کا2نومبر کا دھرنا بھی پہلے کی طرح ناکام ہوگا٬ رانامحمد افضل

منگل 25 اکتوبر 2016 12:42

سیالکوٹ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانامحمد افضل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا2نومبر کا دھرنا بھی پہلے کی طرح ناکام ہوگاپی ٹی آئی ملک دشمنی میں اسلام آباد بند کرنے کی سازش کررہی ہے جس میں وہ ناکام ہوگی ․چین پاکستان کا ایسا دوست ملک ہے جس نے پاکستان کو 46ارب ڈالر کا تاریخ ساز سرمایہ کاری پیکیج دیا ہے اس سے پہلے دنیا کی تاریخ میں کون سا ایسا ملک ہے جس نے پاکستان کے 20کروڑعوام کی خوشحالی کیلئے اتنا بڑا سرمایہ کاری پیکیج دیا ہو․چین کا یہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو دھرنا سیاست مسترد کرکے حکومت کے ساتھ مل کر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور پاکستان کی عوام کی خوشحالی کیلئے کام کرنا چاہیے ․

متعلقہ عنوان :