الیکشن کمیشن نے پارٹی انتخابات کے انعقاد کے بعد مسلم لیگ (ن) سمیت تین جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کی منظوری دیدی

منگل 25 اکتوبر 2016 18:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) الیکشن کمیشن نے پارٹی انتخابات کے انعقاد کے بعد مسلم لیگ (ن) سمیت تین جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)٬ پاکستان مسلم لیگ اور نیشنل پارٹی کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد کے بعد انہیں انتخابی نشان الاٹ کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔