سی پیک منصوبے کے فوائد کارک ملکوں کو بھی پہنچیں گے٬وزیراعظم نوازشریف
کارک ملکوں کی شرکت ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلے گی ٬رکن ممالک میں تعاون غربت کے خاتمے کے لئے اہم ثابت ہوگا‘ علاقائی روابط میں مضبوطی کے لئے مواصلاتی نظام کی ترقی ضروری ہے‘ کارک پروگرام کا تصور 1996 میں پیش ہوا تھا٬ وزیراعظم محمد نواز شریف کاوسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون تنظیم کارک کے پندرھویں اجلاس سے خطاب
بدھ 26 اکتوبر 2016 11:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کارک ملکوں کی شرکت ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلے گی جس سے رکن ممالک میں تعاون غربت کے خاتمے کے لئے اہم ثابت ہوگا‘ علاقائی روابط میں مضبوطی کے لئے مواصلاتی نظام کی ترقی ضروری ہے‘ کارک پروگرام کا تصور 1996 میں پیش ہوا تھا۔ بدھ کو وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون تنظیم کارک کے پندرھویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف خطاب کررہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پندرھویں اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے مندوبین کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کارک ملکوں کی شرکت ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلے گی اور رکن ممالک میں تعاون غربت کے خاتمے کے لئے اہم ثابت ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ علاقائی روابط میں مضبوطی کیلئے مواصلاتی نظام کی ترقی ضروری ہے۔ کارک پروگرام کا تصور 1996ء میں پیش کیا گیا۔ کاریک کا مقصد رکن ملکوں میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنا ہے۔
کارک رکن ملکوں میں تعاون بڑھانے کیلئے اہم فورم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کارک ملک آپس میں ٹرانسپورٹ ‘ تجارت اور توانائی میں تعاون کرسکتے ہیں۔ کارک وسط ایشیائی ریاستوں کی منڈیوں تک پہنچنے کے لئے اہم منصوبہ ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کارک ملکوں میں اہم ادارہ ہے ۔سی پیک منصوبے کے فوائد کارک ملکوں کو بھی پہنچیں گے۔ کارک منصوبے میں اے ڈی بی اور دوسرے شراکت دار تعاون فراہم کررہے ہیں۔ (ن غ)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.