بلوچستان کے جدید پراجیکٹس گوادر پورٹ اقتصادی راہداری سے فائدہ اٹھانے کے لئے انجینئر نگ ٹیکنا لوجی کی اہمیت مسلمہ ہے ٬ہمیں انسانی صلاحیتوں کے تخلیقی فن انجینئرنگ کے شعبہ پر بھر پور توجہ دینا ہوگا٬گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی
بدھ 26 اکتوبر 2016 20:33
(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ٬ رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین انجینئر نگ یونیورسٹی خضدار کے وائس چانسلر ( ر) بریگیڈیر انجینئر محمد امین ٬ رجسٹرار شیر احمد قمبرانی ٬ ڈین فیکلٹی مشتاق احمد شاہ ودیگر موجود تھے۔
گور نر بلوچستان نے کہا کہ جدید انجینئر نگ ٹیکنا لوجی کسی بھی قوم کی ترقی کی ضامن ہوتی ہے۔ سی پیک کی وجہ سے بلوچستان کی اہمیت زیادہ ہوگئی ہے۔ سی پیک دیگر پراجیکٹس و معدنیات سے استفادہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انجینئرنگ کے شعبہ پر خصوصی توجہ مبذول کی جائے تاکہ ہم ان پراجیکٹس سے استفادہ کرسکیں۔ اس بارے میں بلوچستان انجینئر نگ یونیورسٹی خضدار کی افادیت و اہمیت مسلم ہے۔ وائس چانسلر اور اس کی ٹیم نے جس مربوط انداز میں محنت کرکے انتظامی اور تدریسی بہتری کے لئے دن رات کام کیا۔ اس محنت و لگن کی وجہ سے یہ ادارہ پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شمار ہورہا ہے۔ حکومت ایسے تعلیمی اداروں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرتی رہے گی تاکہ جو اپنی خدمات کو ملک و صوبہ کیلئے بہتری کے لئے یکسوئی سے اپنی خدمات کو جاری رکھ سکیں ۔(وش /م خ )مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.