پاک چین اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ 2018میں مکمل ہو جائے گا ٬سی پیک مشترکہ رابطہ کمیٹی کا آئندہ دوروزہ اجلاس نومبر کے اختتام پر بیجنگ میں ہو گا ٬ گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کے نمائندوں کو جے سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ جانے کی دعوت دی جائے گی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس کو بریفنگ سی پیک مشترکہ اتفاق رائے ٬شفافیت اور جامع ترقی بالخصوص بلوچستان ٬ خیبرپختونخوا٬ فاٹا اور گلگت بلتستان جیسے کم ترقی یافتہ علاقوں میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے ٬ ہر صوبہ میں سی پیک کے تحت خصوصی صنعتی زونز قائم کئے جائیں ٬ مغربی روٹ بارے آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر من وعن عمل ہو رہا ہے٬ ایک اقتصادی زون گلگت بلتستان میں بھی بنے گا سی پیک کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کا کمیٹی اجلاس سے خطاب ٬ میڈیا سے گفتگو
بدھ 26 اکتوبر 2016 21:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ 2018میں مکمل ہو جائے گا ٬سی پیک کی ایپکس باڈی کی جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی ) کا آئندہ دوروزہ اجلاس نومبر کے اختتام پر بیجنگ میں منعقد ہو گا ٬ پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کی ہدایات کے مطابق گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کے نمائندوں کو جے سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ جانے کی دعوت دی جائے گی۔
بدھ کو پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس سی پیک کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سیدکی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی نے تفصیلی بریفنگ دی۔احسن اقبال نے بریفنگ میں بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ 2018میں مکمل ہو جائے گا ٬سی پیک کی ایپکس باڈی کی جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی ) کا آئندہ دوروزہ اجلاس28اور29 نومبر کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.