پاکستان میں بچوں اور مائوں کو درپیش ناقص غذائیت سب سے بڑا چیلنج ہے‘ سائرہ افضل تارڑ
حکومت ا س سنجیدہ اور اہم مسئلہ کو حل کرنے کیلئے مکمل طور پر پر عزم ہے٬وزیر مملکت
بدھ 26 اکتوبر 2016 22:14
(جاری ہے)
یہ ایک نصابی پروگرام ہے جس کا برانڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے٬ اور یہ صحت مند کھانا پینا٬ غذائیت٬ صفائی ستھرائی اور جسمانی حرکت کے موضوعات پر محیط ہے۔
یہ پروگرام 2010 ئ میں اپنے ا?غاز سے اب تک پاکستان میں 100,000 سے زائد بچوں تک رسائی حاصل کرچکا ہے اور247 اساتذہ کو تربیت فراہم کرچکا ہے۔ نیسلے پاکستان پنجاب٬ وفاقی دارالحکومت٬ خیبر پختونخوا اور سندھ میں 10 پارٹنرز کے ساتھ مربوط ہو رہا ہے۔ مہمانِ خصوصی محترمہ سائرہ افضل تارڑ نے نیسلے کے کامیاب این ایچ کے پروگرام پر مبارکباد دی اور کہا کہ’’ یہ ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح متعدد اسٹیک ہولڈرز ناقص غذائیت کے مسئلے پر توجہ دے سکتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ناقص غذائیت ’’سب سے بڑا چیلنج‘‘ ہے جو پاکستان میں بچوں کو درپیش ہے۔ انہوں نے مزید کہا: ’’حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے پٴْرعزم ہے۔ نیسلے ہیلدی کڈز پروگرام ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح اشیائے خورد و نوش کی صنعت اس مسئلے کو حل کرنے میں حکومت کی معاونت کرسکتی ہے۔‘‘نیسلے ہیلدی کڈز پروگرام کی کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے نیسلے پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر Bruno Olierhoek نے کہا: ’’ این ایچ کے پروگرام کو پھلتا پھولتا دیکھ کر مجھے خوشی ہو رہی ہے٬ کیونکہ ناقص غذائیت فی الوقت ہمارے مٴْلک کاسب سے توجہ طلب مسئلہ ہے۔ دو سال قبل جب ہم نے NHK ڈے منایا تھا تب ہماری خواہش تھی کہ اپنی رسائی کو دوگنا کریں اور اس پروگرام کو مٴْلکی سطح تک لے جائیں٬ اور ا?ج ہم اسی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ غذائیت کے ماہرین کی حیثیت سے ہم کم غذائیت سے نبرد ا?زما ہونے کے لئے زیادہ سے زیادہ بچوں کو صحت مندطرزِ زندگی اور بہتر غذائیت کی تعلیم فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔‘‘این ایچ کے ڈے کی سرگرمیاں پارٹنر اسکولوں کے طلبہ کے ٹیبلو٬ مصو ّری کی نمائش٬ کوئز اورتقریری مقابلوں پر مشتمل تھیں۔ تمام سرگرمیوں میں غذائیت٬ صحتمند کھانے پینے اور متحرک طرزِ زندگی سے متعلق طلبہ کی معلومات کا اظہار کیا گیا۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ا?ف ایجوکیشن کی ڈائریکٹر جنرل٬ ڈاکٹر شہناز ریاض نے اس موقع پر کہا:’’نیسلے پاکستان سے ہماری شراکت ایک ایسے عزم کی علامت ہے٬ جو ہم دونوں کا مشترکہ ہے کہ بچوں کی صحت کا معیار بہتر بنانا ہے٬ ہم نیسلے کے ساتھ مسلسل شانہ بشانہ مزید بچوں تک پہنچیں گے۔‘‘ (ایم سلیمان)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.