کوئی طاقت ہمارا اسلام آبادکا دھرنا نہیں روک سکتی ٬عمران خان
جتنی عوام اب نکلے گی اتنی پاکستان کی تاریخ کبھی نہیں نکلی ہوگی٬پرامن احتجاج ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے٬ سپریم کورٹ نے ٹھیک کہا ہے کہ جمہوریت نہیں بادشاہت ہے٬نومبر کو ملک کی تقدیر بدل دیں گے٬ وزیراعظم کی بادشاہت کی مذمت کرتا ہوں٬جمہوری حکومت میں کوئی کسی کو پرامن احتجاج سے نہیں روک سکتا٬ حکومتی اداروں سے کہتا ہوں کہ سن لیں آپ پکڑ دھکڑ نہ کریں٬دونومبر کو اتنا بڑا سمندر لائونگا یہ بلوں میں گھس جائیں گے٬کچھ بھی ہوجائے ہم دو نومبر کو ضرور نکلیں گے٬ شہبازشریف نے کل بہت جھوٹ بولے ہیں٬شہبازشریف نے چھ ارب کے قرضے نہیں لوٹائے ٬شہبازشریف کو بھارتی فلموں میں کام کرنا چاہیے٬قانون توڑنے والا شخص سرکاری عہدے پر نہیں رہ سکتا٬وزیراعظم کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ٬وہ 7ماہ سے عہدے پر بیٹھے ہوئے ہیں٬ہمیں کہا جاتا ہے بچے اسکول نہیںجاسکیں گے٬35فیصد بچوں کو پوری خوراک نہیں مل رہی ہے٬اڑھائی کروڑ بچے اسکولوں میں نہیں جاتے کیا وہ ملک کے بچے نہیں ہیں٬ ڈاکوئوں نے باریاں لے کر ملک میں اخلاقیات ختم کردی ٬اسٹیٹس کوکے لوگوںکو تکلیف پہنچائوں گا٬چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 27 اکتوبر 2016 15:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکمران اداروں کے ذریعے ہمارے آئینی حق کو نقصان پہنچارہے ہیں٬ہمارے پرامن احتجاج کے حق کو نقصان پہنچایا جارہا ہے٬وزیراعظم صاحب آپ نے ملک کے اداروں کو تباہ کیا٬ملک کی اخلاقیات بھی تباہ کیں ہیں٬آپ نہ حساب دیتے ہیں نہ استعفیٰ دیتے ہیں٬وزیراعظم ہم پر غیرقانونی حربے استعمال کر رہے ہیں٬میرا حکمرانوں کو پیغام ہے کہ قانون کے مطابق چلیں۔
عمران خان نے کہا کہ اگر پولیس نے ہاتھ اٹھایا تو انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔جتنی عوام اب نکلے گی اتنی پاکستان کی تاریخ کبھی نہیں نکلی ہوگی٬پرامن احتجاج ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ٹھیک کہا ہے کہ جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔2نومبر کو ملک کی تقدیر بدل دیں گے اور وزیراعظم کی بادشاہت کی مذمت کرتا ہوں٬جمہوری حکومت میں کوئی کسی کو پرامن احتجاج سے نہیں روک سکتا اور میں حکومتی اداروں سے کہتا ہوں کہ سن لیں آپ پکڑ دھکڑ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ دو نومبر کا احتجاج کوئی طاقت نہیں روک سکتی٬ان کا ٹائم آگیا ہے٬آپکو کون بچائے گا٬دونومبر کو اتنا بڑا سمندر لائونگا یہ بلوں میں گھس جائیں گے٬کچھ بھی ہوجائے ہم دو نومبر کو ضرور نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے کل بہت جھوٹ بولے ہیں٬شہبازشریف نے چھ ارب کے قرضے نہیں لوٹائے تھے٬شہبازشریف کو بھارتی فلموں میں کام کرنا چاہیے٬شہباز شریف نے کل آسکروننگ اداکاری کی ہے اور زبردست ایکٹنگ کی٬شہبازشریف کو ایکٹنگ پر اکیڈمی ایوارڈ ملنا چاہیے۔قانون توڑنے والا شخص سرکاری عہدے پر نہیں رہ سکتا٬وزیراعظم کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے٬وہ 7ماہ سے عہدے پر بیٹھے ہوئے ہیں٬ہمیں کہا جاتا ہے بچے اسکول نہیںجاسکیں گے٬35فیصد بچوں کو پوری خوراک نہیں مل رہی ہے٬اڑھائی کروڑ بچے اسکولوں میں نہیں جاتے کیا وہ ملک کے بچے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکوئوں نے باریاں لے کر ملک میں اخلاقیات ختم کردی ہیں۔اسٹیٹس کوکے لوگوںکو تکلیف پہنچائوں گا۔(خ م)مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.