مخالفین کویہی بات رات کو سونے نہیں دیتی کہ ترقیاتی کام جارہی رہے تو آئندہ انتخابات میں انہیں کچھ نہیں ملے گا‘عمران نذیر

دھرنے دیں یا ریلیاں نکالیں 2018ء کے انتخابات میں ان کا منفی سیاست کی وجہ سے کوئی کردار نظر نہیں آتا‘رکن پنجاب اسمبلی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر کہا ہے کہ مخالفین کو یہی بات رات کو سونے نہیں دیتی کہ ترقیاتی کام جاری رہے تو 2018کے انتخابات میں انہیں کچھ نہیں ملے گا٬ عمران خان غیروں کے ایجنڈے اور انتشار کی سیاست کے ذریعے ساری زندگی اقتدار میں نہیں آسکیں گے٬ خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کے لئے دھرنے دیں یا ریلیاں نکالیں آئندہ جنرل انتخابات میں ان کا منفی سیاست کی وجہ سے کوئی کردار نظر نہیں آتا٬ پاکستان ہمارا گھر ہے اور اپنے گھر کا تحفظ اور تقدس کرنا بہتر طریقے سے جانتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا امن خراب کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔گذشتہ روز لاہور میں چیئر مینوں کونسلرز اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام ملکی ترقی کی خاطر اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج مسترد کرچکے ہیں ٬ اب کنٹینر کی ساست چلے گی اور نہ ہی انتشار کی سیاست کوعوامی پذیرائی حاصل ہوگی۔اپوزیشن کو اب الیکشن2018ء کی تیاری کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور وزیراعظم میاں نواز شریف اوروزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں ملک سے دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے٬ پاکستان ایک پر امن اورخوشحالی کے سفر کا آغاز کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :