لوگوں میں ووٹ کی اہمیت و افادیت کا شعور اجاگر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں جدید اصلاحات لائی جارہی ہیں ٬عامر اشفاق قریشی
جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:14
(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ ووٹ کی اہمیت و افادیت کے متعلق سول سوسائٹی اورنوجوانوںمیں شعور اجاگر کرنے کیلئے 7دسمبرکو نیشنل ووٹرز ڈے منایا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی تشکیل دینے کا مقصد 18سال کے نوجوانوں کو ووٹ کی اہمیت و افادیت کے متعلق شعور اجاگر کر ہر حال میں ان کے ووٹ کا اندراج کروانا ہے۔ مذکورہ کمیٹی کے چیئرمین ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جبکہ ممبران میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر Iمیرپورخاص عبدالحفیظ لغاری ٬اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میرپورخاص فاخر شاکر٬ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر میرپورخاص اور آرٹس فاؤنڈیشن این جی او کے نمائندے شہزادو ملک شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا ہے گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے تناسب میں 13فیصد تک اضافہ ہوا ہے اور اب اس تناسب کو20سی23فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہے ۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران نے تجویز دی کہ کمیٹی میں مذہبی رہنماؤں ٬محکمہ تعلیم اور فیمیل ممبران کو بھی شامل کیاجائے اور کہا کہ ان علاقوں کی نشاندہی ہونی چاہے جہاں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ کم ہے اور جو نئی یونین کونسلیں بنی ہیں ان کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے ۔اجلاس میں کمیٹی ممبران انفارمیشن آفیسر غلام رضا کھوسو٬ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے نمائندے محمد بخش لغاری٬ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے نمائندے ذاکر حسین اور آرٹس فاؤنڈیشن این جی او کے شہزاد وملک نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.