غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ کا استعمال پیمرا قوانین کے تحت قابلِ دست اندازی جرم ہے٬ خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی کی جائے گی٬ ترجمان پیمرا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں فائیو سٹار ہوٹلوں کو خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ کا استعمال پیمرا قوانین کے تحت قابلِ دست اندازی جرم ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان پیمرا کے مطابق ملک بھر میں غیر قانونی ڈی ٹی ایچ اور بھارتی مواد کی نشریات کے خلاف آپریشن مختلف محکموں کے تعاون کے ساتھ 15 اکتوبر سے بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلہ میں خاص طور پر چینلز پر بھارتی مواد کے معائنہ کیلئے پیمرا ٹیم نے اسلام آباد میں قائم فائیو سٹار ہوٹلوں کا دورہ کیا۔ ہوٹلوں کو خبردار کیا گیاکہ غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ کا استعمال پیمرا قوانین کے تحت قابلِ دست اندازی جرم ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ملک کے باقی تمام شہروں میں بھی فائیوسٹار اور بڑے ہوٹلوں کا معائنہ شروع ہو چکا ہے۔ پیمرا عوام سے اپیل کرتا ہے اس غیرقانونی کاروبار میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں تاکہ فوری کارروائی ہو سکے۔ عوام پیمرا کے ٹول فری نمبر 080073672 ٹوئٹر اور فیس بک اکائونٹ @reportpemra پراطلاع دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :