وزیراعظم نوازشریف نے پرویزرشید سے وزارت اطلاعات ونشریات کاقلمدان واپس لےلیا

وزارت داخلہ کی تحقیقات میں پرویزرشید سے خبرلیک کے متعلق غلطیاں سامنے آئی ہیں،تحقیقات میں پرویزرشید کاسرل المیڈا کے ساتھ تعلق ثابت ہواہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:46

وزیراعظم نوازشریف نے پرویزرشید سے وزارت اطلاعات ونشریات کاقلمدان ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اکتوبر2016ء) : وزیراعظم محمدنوازشریف نے پرویزرشیدسے وزارت اطلاعات ونشریات کا قلمدان واپس لے لیاہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پرویزرشید کوقومی سلامتی کے خلاف خبر لیک ہونے پرعہدے سے الگ رہنے کی ہدایت کی ہے۔پولیس اور ایجنسیوں سمیت اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔انکوائری کمیٹی میں آئی ایس آئی،ایم آئی اور آئی بی سمیت سینئرافسران شامل ہونگے،انکوائری کمیٹی الزامات کی تحقیقات کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے قومی سلامتی کیخلاف لیک ہونیوالی خبرپر تحقیقات کا مطالبہ کیاتھا،جس پر حکومت نے ذمہ دارافرادکو فارغ کرنے کا وعدہ کیاتھا۔ذرائع کا کہناہے کہ انگریزی اخبار کی خبرپر وزارت داخلہ کی تحقیقات میں پرویزرشید سے سکیورٹی لیکس سے متعلق غلطیاں سامنے آئی ہیں،تحقیقات میں پرویزرشید کا سرل المیڈا کے ساتھ تعلق ثابت ہواہے،شواہد کی بنیادپرپرویزرشیدکو ذمہ دارقراردیاگیاہے۔پرویزرشید نے کچھ روزقبل اپنا سامان شفٹ کرلیاتھاجبکہ میڈیا پر بھی نظر نہیں آرہے تھے۔