بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم اور وزیرداخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
وزیراعظم کے سامنے چار مطالبات رکھے ہیں٬ اگر نہ مانے گئے تو قبل ازوقت انتخابات مہم چلائونگا٬جو کچھ ہورہا ہے بہت دکھ ہورہا ہے لیکن پاکستان کھپے کھپے٬وزیرداخلہ طالبان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں٬ ان کے ساتھ فوٹو سیشن کراتے ہیں٬ڈاکٹر عاصم وزیرداخلہ کا اور کراچی کا میئر نوازشریف کے قیدی ہیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو
اتوار 30 اکتوبر 2016 15:50
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی سول ہسپتال آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کوئٹہ سول ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاندان اور بلوچستان کی عوام کا دکھ ایک ہی ہے۔
بلاول بھٹو اپنی ماں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے٬مجھے اپنی والدہ کی ایک ایک بات یاد ہے ۔مجھے جو کچھ ہورہا ہے بہت دکھ ہورہا ہے٬کھپے کھپے پاکستان ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کا دکھ سمجھتا ہوں٬بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ایک ہی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا٬بلوچستان حکومت ایک سڑک تک نہیں سنبھال سکتی٬ہمیں شریفستان٬(ن) لیگ اور وزیرداخلہ کی ضرورت نہیں ٬میری بہت پہلے کی خواہش تھی کہ میں بلوچستان آئوں٬وزیرداخلہ طالبان کے ساتھ فوٹو سیشن کرا رہے ہیں اور ڈاکٹر عاصم چوہدری نثار کا قیدی ہے اور وزیرداخلہ خود طالبان سے ملاقاتیں کر رہا ہے٬ہماری سکیورٹی فورسز بہادی سے دہشتگردوں سے لڑ رہی ہیں٬کراچی میں جو بھی واقعہ ہوا تو (ن) لیگ نے مطالبہ کیا کہ قائم علی شاہ مستعفیٰ ہوں ٬دہشتگردوںکیخلاف غیرت مند اور وفادار لوگ لڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں٬چوہدری نثار علی خان نے ہمیں نشانہ بنانے میں اپنا فائدہ سوچا ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے٬ایان علی٬اعتزاز کیخلاف بات کرنا ہو تو پریس کانفرنس کرتے ہیں جب دہشتگردی کا واقعہ ہوتا ہے تو چپ ہوجاتے ہیں٬عمران خان کٹھ پتلی بننا چاہتے ہیں یہ اس کی عادت میں شامل ہے٬چیف آرمی سٹاف نے سیاست میں مداخلت نہیں کی٬جمہوریت ہی اس وقت ملک کا واحد راستہ ہے کیونکہ جمہوریت احتساب کے بغیر نہیں چل سکتی٬دھوم دھڑکا٬دھمکیاں٬عمران خان پریشان ہوکر گھومتے رہیں گے٬اس وقت عمران خان کو کوئی سہارا نہیں مل رہا ٹائم ضائع کر رہے ہیں اور ایمپائر کی انگلی نہ اٹھنے سے خان صاحب کو خاصی پریشانی ہے اور ان کی بدقسمتی ہے۔پیپلزپارٹی کیخلاف بات کرنا ہو تو چوہدری نثار کے پاس بہت ٹائم نکل آتا ہے٬لوگ مرتے رہیں یا جیتے رہیں٬تخت لاہور والوں کی یاداشت پر اثر نہیں پڑے گا٬سی پیک کے تحت بلوچستان اور کے پی کے میں یادہ کام ہونا چاہیے تھا٬پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام رہی٬میں بھی دہشتگردی سے متاثر ہوں٬شہید کا بیٹا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے سامنے چار مطالبات ہیں٬اگر وزیراعظم نے مطالبات نہ مانے تو قبل ازوقت انتخابات مہم چلائونگا٬کوئٹہ میں بھی ایک سابق میئر کو سیاسی قیدی بنا کر رکھا ہوا ہے٬ہمارامطالبہ ہے کہ وزیراعظم نوازشریف استعفیٰ دیں اور وزیرداخلہ بھی استعفیٰ دیں٬وزیراعظم کا ویژن درست نہیں ۔بلاول بھٹو نے چار نومبر کو پنجاب٬سندھ کی سرحد پر جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے٬پاکستان کی رواں سال خارجہ پالیسی ناکام رہی ہے٬ہمارے دشمن نہیں چاہتے کہ سی پیک منصوبہ مکمل ہو٬ہم وزیراعظم پر جمہوری طریقے سے دبائو ڈال رہے ہیں۔(خ م)مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.