وزیر داخلہ نے پرویز رشید کو خبر نہ رکوانے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا
فوج اور حکومت کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، کل اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ طویل پریس کانفرنس کروں گا، چوہدری نثار علی خان کی ہنگامی پریس کانفرنس
فہد شبیر اتوار 30 اکتوبر 2016 16:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اکتوبر۔2016ء) وزیر داخلہ نے متنازع خبر کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات میڈیا کو بتا دی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ڈان لیکس اور دھرنے کے حوالے سے وضاحت کروں گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں کچھ کیس ہیں، کل ان کے کے فیصلے کے بعد دوبارہ طویل پریس کانفرنس کروں گا۔
ڈان کی خبر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ خبر سامنے آنے کے بعد اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم اور آرمی چیف بھی شریک تھی، اس میں تحقیقات کی ذمہ داری مجھے سونپی کی گئی، جس میں اداروں کی معاونت حاصل تھی۔ انہوں نے کہا کہ جس دن کوئٹہ کا واقعہ ہوا، اس دن صبح ملاقات طے تھی، لیکن سانحے کی وجہ سے ملاقات نہ ہوسکی، کوئٹہ میں ملاقات میں یہ بات ہوئی، اس کے اگلے روز وزیر اعظم کو تمام معلومات دیں جبکہ ساتھ کی کچھ تجاویز بھی دیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.