حکومت نے دونومبر کو روکا تو 3 تاریخ ہو جائیگی ٬ْ پھر بھی روکا گیا تو تاریخ بڑھتی جائیگی ٬ْ عمران خان
پیچھا چھوڑنے والے نہیں ٬ْ مجرم وزیراعظم کو بچانے کیلئے ساری حکومتی مشینری ا ستعمال کی جارہی ہے ٬ْنواز شریف جو بھی کرلیں چوری کیا پیسہ ہضم نہیں ہونے دینگے ٬ْ جب تک زندہ ہوں نواز شریف کا پیچھا کرونگا ٬ْعلی امین گنڈہ پور وزیر ہے اس کی گاڑی کی تلاشی لینا غیر قانونی ہے ٬ْ میڈیا سے گفتگو
اتوار 30 اکتوبر 2016 16:40
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ایک مجرم کو کبھی وزیراعظم قبول نہیں کروں گا٬ عدلیہ سے پوچھتا ہوں کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود سڑکیں بند کر دی گئی ہیں٬ مجھے کس جرم کے تحت بنی گالہ میں بند کیا گیا ہے٬ نواز شریف مجھے روک نہیں سکتے٬ ہر روز لوگوں کا جذبہ بڑھتا جا رہا ہوں اور جب تک زندہ ہوں نواز شریف کی کرپشن کا پیچھا کروں گا۔
عمران خان نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ایک 3 روزہ بچی آنسو گیس شیل کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی ٬ْ ایک لیفٹیننٹ کرنل بھی حادثے میں شہید ہوا٬ ان دونوں کی ایف آئی آر شہباز شریف کے خلاف درج ہونی چاہیے۔ انہوں نے علی امین گنڈا پور کو روکے جانے اور ان کی گاڑی سے شراب کی بوتل برآمد ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے کوئی ہیروئن یا چرس تو برآمد نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ حکمران بہت ہی خطرناک گیم رہے ہیں٬ علی امین گنڈہ پور ایک وزیر ہے اور اس کی گاڑی کی تلاشی لینا غیر قانونی ہے٬ سی پیک کی وجہ سے پہلے ہی چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے اور اس طرح کے اقدامات سے پنجاب کے خلاف خیبر پختونخوا میں مزید تعصب پھیلے گا۔عمران خان نے کہا کہ میں نواز شریف کو پیغام دیتا ہوں آپ لوگوں کو ڈرا نہیں سکتے ٬ْانہیں روک نہیں سکتے کیونکہ ہر روز لوگوں کا جذبہ بڑھتا جا رہا ہے ٬ْ ہم نے احتجاج کیلئے 2 تاریخ تو دی ہوئی ہے تاہم اگر ہمیں روک دیا تو تاریخ بڑھ جائیگی٬ یہ 3 ٬ْ4٬ْ5 اور 6 بھی ہو سکتی ہے کیونکہ ہم رکنے والے نہیں ہیں٬ یہ جتنا مرضی ڈرائیں٬ دھمکائیں٬ میں جب تک زندہ ہوں٬ پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔عمران خان نے کہا کہ ہائیکورٹ نے واضح طریقہ سے کہا تھا کہ اسلام آباد شہر میں کوئی کنٹینر نہیں لگانے تاہم اس کے باوجود ایسا کیا گیا ہے٬ کس قانون کے تحت یہ سب کچھ ہو رہا ہے عمران خان نے کہا کہ خبر لیک کرنے پر پرویز رشید کا استعفیٰ لینے کے بعد ہم سب یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس تمام تر معاملے کے اصل ذمہ داران کو سامنے لایا جائے ٬ْ یہ خبر لیگ کر کے پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے آئی ایس آئی چیف کا چھ گھنٹے تک ٹرائل اور کھٹمنڈو میں مودی سے خفیہ ملاقات کی ۔ نواز شریف لندن جب اپنے آپریشن کیلئے جا رہے تھے تو اپنی والدہ٬ بچوں اور بیٹی کو فون نہیں کیا بلکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے رابطہ کیا۔ خبر لیک کرنے والوں کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنا تھا اور اس کا موقف بھی بالکل ایسا ہی تھا جیسا نریندر مودی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.