بلوچستان میں تعلیمی ترقی عروج حاصل کرتی جارہی ہے ٬ہماری نئی نسل تعلیم یافتہ بن کر ابھررہی ہے ٬ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ٬ وائس چانسلر انجینئرمحمد امین کا تقریب سے خطاب
پیر 31 اکتوبر 2016 21:45
(جاری ہے)
اس موقع پر بی آرسی خضدار کے پرنسپل محمد عالم جتک سن رائز ماڈل اسکول و کالج کے ڈائریکٹر انجینئر طارق کھیازئی خلیل بلوچ ٬پاک اسلاک پبلک اسکول کے پرنسپل خلیل احمد رودینی نیشنل پارٹی کی رہنماء وسماجی شخصیت ہماء رئیسانی و دیگر مہمان موجود تھے ۔
تقریب کے دوران کمسن طلباء و طالبات نے ٹیبلو پیش کیا اور تقاریریں کئے ۔جن میں طالبہ البشہ نے پہلی یسریٰ قاضی نے دوسری پروین نے تیسری ضیاء الرحمن نے چوتھی اور نساء نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔ جب کہ بلوچی ٬ علاقائی ثقافی و قومی ٹیبلو اور ملی نغمے و ترانے پیش کیئے گئے بچوں نے تقریب میں شرکاء سے خوب داد وصول کی ۔ وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی انجینئر محمد امین نے کہاکہ محرومیوں کی باتیں اب پُرانی ہوگئیں ہیں ۔ مثبت سوچ ٬ اور دور اندیشی و مستقبل کی کامیابیوں کا سوچ کر ہم ترقی کے منازل طے کرسکتے ہیں ۔ اس کے لئے انسان کو وسعت نظر ہو کر مثبت سوچ کو اپنا نا ہوگا۔ زندگی میں تلخ تجربات ہمیشہ آتے ہیں اور ایک اچھا انسان وہی بن سکتا ہے جو ان تلخ تجربات سے کچھ نہ کچھ سیکھ لے ۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں بلوچستان کے ان سنگلاخ پہاڑوں میں اعلیٰ درسگاہوں سے نوازا ہے ۔ ہمارے بچوں کو دور جانانہیں پڑتا ہے بلکہ وہ اپنے گھر میں نرسری ٬ پرائمری اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی سہولت سے مستفید ہورہے ہیں ۔بی یو ای ٹی گرائمر اسکول کی بچوں نے جس طرح اپنے فن کا مظاہرہ کی اور تعلیمی صلاحیتوں کا اظہار کیا وہ ہم سب کے لئے قابل فخر بات ہے کہ ہمارا مستقبل اب روشن اور تابناک ہے ۔ پاکستانی قوم کو کوئی بھی تعلیم و ترقی اور فلاح وبہبود سے نہیں روک سکتا ہے ۔ انہوںنے بی یو ای ٹی گرائمر اسکول کے لئے نقد انعام کا اعلان کیا۔مزید قومی خبریں
-
کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مرتضی وہاب
-
ہم چاہتے ہیں ترکی کی کمپنیاں سندھ میں سرمایہ کاری کریں، مراد علی شاہ
-
ہمارے پاس سیکریٹریٹ پر تجاوزات کے حوالے سے کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا، بیرسٹرگوہر
-
حافظ آباد،گیس لیکیج سے دھماکا، ایک بچہ جاں بحق، 2 شدید زخمی
-
اب ان کے پاس ایک آپشن ہے کہ ہمیں قتل کردیں، رئوف حسن
-
بھارت سے رہائی پاکر وطن واپس آنے والا نوجوان 28روز بعد انتقال کر گیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا میرپورماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے ناگہانی انتقال پر افسوس کا اظہار
-
متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 10بلین ڈالر سرمایہ کاری کرنا خوش آئند ہے، رانا مشہود خان
-
حافظ نعیم الرحمن کا پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ ،خیریت دریافت کی
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پرگارمنٹ سٹی کے قیام کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے والی کمیٹی کا چوتھا اجلاس
-
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا صوابی کی مختلف تحصیلوں کے دفاتراور رقوم کی تقسیم کے لئے قائم ڈسٹری بیوشن سینٹرز ک ادورہ
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پرزیارت پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.