پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کا تخریب کاریوں میں ملوث ہونے کا انکشاف
سمیرا فقیرحسین بدھ 2 نومبر 2016 14:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2016ء) : پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کے تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ہولناک انکشافات ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس حوالے سے ٹھوس شواہد موصول ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ راجیش کمار اگنی ہوتری کمرشل قونصلر کے لبادے میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات تھے۔ ذرائع کا کہنا ے کہ راجیش کمار اگنی پاکستان میں تخریب کاری کا ایک نیٹ ورک چلا رہے تھے اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی ایجنسی آئی بی کا افسر بلیر سنگھ فرسٹ سیکریٹری پریس انفارمیشن کے لبادے میں تعینات ہے۔ پاکستان سے حال ہی میں نکالے گئے سربجیت سنگھ بھی اسی نیٹ ورک کا حصہ تھے، تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ بلبیر سنگھ آئی بی کے کارندوں سے پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیاں کروا رہا تھا۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے کئی اہلکاروں کا تعلق ”را“ اور آئی بی بھارت سے ہے۔
بھارتی ہائی کمیشن کے کئی اہلکار پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں متحرک رہتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان کے سکیورٹی اداروں کی ایک عرصے سے ان پر نظر تھی تاہم اب ان کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ پکڑے گئے سفارتی اہلکاروں کو سفارتی آداب کی خلاف ورزی اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش میں ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بھی پاکستان میں نفرت پھیلانے اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.