جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں لیں گے٬غلام قادر بلوچ
سانحہ کوئٹہ کی بنیاد پر بلوچستان میں گورنر راج کی حمایت نہیں کرتے ٬ہم جمہوری اداروں کی مضبوطی اور ملکی استحکام پر یقین رکھتے ہیں سانحہ کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے٬وفاقی وزیر کی خصوصی گفتگو
بدھ 2 نومبر 2016 20:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) وفاقی وزیر برائے سیفران جنرل (ر)غلام قادر بلوچ نے کہا ہے سانحہ کوئٹہ کی بنیاد پر بلوچستان میں گورنر راج کی حمایت نہیں کرتے ٬ نہ ہی ماضی میں پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی کی حکومت ختم کر کے گورنر راج کے حامی تھے ۔جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت میں مذید توسیع نہیں لیں گے ٬ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہم جمہوری اداروں کی مضبوطی اور ملکی استحکام پر یقین رکھتے ہیں ۔
ماضی میں سانحہ ہزارہ کی بنیاد پر بھی گورنر راج لگا دیا گیا جس کی میں حمایت نہیں کی تھی ۔ جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے٬ وہ اپنی ملازمت پوری ہونے پر گھر چلے جائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دوران ملازمت کوئٹہ اور کراچی میں جنرل راحیل شریف اور سابق صدر پرویز مشرف میرے ساتھ رہے ہیں٬ میں انہیں ذاتی طور پر جانتا ہوں اور ان سے بخوبی واقف ہوں۔
جنرل راحیل ایک بہت اچھے فوجی جرنیل ہیں وہ توسیع کے حق میں قطعی نہیں اور نہ وہ توسیع لیں گے۔ انہوں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے حکومت کو کہا ہے کہ سنیارٹی کی بنیاد پر سینئر فوجی جنرل کو چیف آف آرمی سٹاف تعینات کیا جائے ۔ ہم پاک فوج اور حکومت کے مابین کسی قسم کا تنائو پیدا نہیں ہوگا۔انہوںنے بعد ازاں نیشنل پریس کلب کی لائبریری کے لئے کتابوں کا تحفہ بھی دینے کا اعلان کیا۔ ان کے ہمراہ صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم٬ سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں اور دیگر صحافی بھی تھے۔ انہوں نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردی کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ناقص سیکورٹی کے باعث پیش آیا۔ سانحہ کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعلیٰ اس واقعہ کے ذمہ دار نہیں۔ پولیس افسران کی ناقص کارکردگی اور سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.