پیپلز پارٹی قانونی کی بالادستی اور جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے ٬ وزیراعلیٰ سندھ
ہر ایک کو تحفظ فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ٬یہ نہیں کہہ رہا سب ٹھیک ہے لیکن میرے 3ماہ کی حکومت میں بہتری آ ئی ہے ٬ سید مراد علی شاہ
بدھ 2 نومبر 2016 21:18
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ثابت کریں گے کہ ڈاکٹر عاصم پر مقدمات غلط ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجالس کہاں ہورہی ہیں پولیس کو اس کا علم ہونا چاہئے ٬ ناظم آباد فائرنگ لیپس ضرور ہے مگر مجلس گھر میں تھی ۔
انہوںنے مزید کہاکہ دہشت گردوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہوتاہے ۔سید مراد علی شاہ نے کہاکہ چینی سرمایہ کاروں کو بھی تحفظ فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت میں ہر ایک کو احتجاج کرنے کا حق ہے٬احتجاج کرنے والوں پر تشدد کرنے کی پُر زور مذمت کرتے ہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہمارے چاروں مطالبات جمہوریت کے فروغ کیلئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے٬ بلاول بھٹوزرداری نے مڈٹرم انتخابات کی بات نہیںکی۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں عدالتوں پر مکمل یقین ہے اور اُمید ہے کہ ڈاکٹر عاصم باعزت بری ہوجائیںگے اورڈاکٹر عاصم کو کسی نہ کسی مقدمے کے تحت قید میں رکھا جا رہا ہے٬ میں ڈاکٹر عاصم کی عیادت کیلئے گیا تھا۔ انہوںنے مزید کہاکہ دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ 3 ماہ میں مشترکہ مفادات کو نسل کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں کو احتجاج سے روکنا مناسب عمل نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو 1 لاکھ روپے انشورنس کے دئیے جائیں گے اور اس اسکیم سے سندھ کے 18 سال سے 65 سال کے افراد کی حادثاتی موت کی صورت میں اہل خانہ کو پیسے ملیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ متا ثرہ خاندان کو پیسے بیوروکریسی کے ذریعے نہیں بلکہ انشورنس کمپنی سے براہِ راست ملیں گے۔ انہوںنے کہاکہ انشورنس پالیسی پر عمل درآمد یکم نومبر سے شروع ہو گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ اگر مڈ ٹرم انتخابات ہوتے ہیں تو آئین میں اس کی گنجائش ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کے مطالبات جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے ہیں٬ہمارے لیے کامیابی جمہوریت کی مضبوطی میں ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ احتجاج سب کا حق ہے پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہاکہ این ایچ اے کی زیادتیوں پر وزیراعظم اور احسن اقبال کو تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان جب تک جاری ہے اس وقت تک اپیکس کمیٹی کے اجلاس ہوں گے ٬ہم کسی بھی فیصلے میں جلد بازی نہیں چاہتے۔وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ شادی ہالز اور کاروبار جلدی بند کرنے پر اتفاق کی کوشش ہو رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع یا نئے آرمی چیف کا فیصلہ وزیراعظم کا ہے ٬الیکشن جب بھی ہوں ٬ ہم اس کے لئے تیار ہیں ۔انہوںنے مزید کہاکہ دہشت گردی سرحد پار سے ہو رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.