پرویز رشید جیسے دو دانت والے بکرے کی قربانی قبول نہیں٬خبر دینے والے اصل شخص کو پکڑا جائے ٬ سب پانامہ پر تبصرہ کر رہے ہیں صرف بھارت نہیں ٬ثابت ہوا حکمران مودی کے یار ہیں ٬ عمران خان کی قیادت میں بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے ٬ ڈبل شاہ گھبرائیں نہیں قوم جانتی ہے ڈاکٹر عاصم کون ہے ٬ کس نے چھڑایا اور کیسے رہا ہوا٬28اکتوبر کے بعد سوشل میڈیا پر کسی نے مجھے ڈان اور کسی نے 007بنا دیا ٬عمران خان کوشش کر کے دیکھ لیں لیکن گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا پی ٹی آئی کے یوم تشکر جلسے سے خطاب
بدھ 2 نومبر 2016 22:18
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ملک کو موجودہ بحران سے نجات دلائے گی ٬ سب پانامہ لیکس پر تبصرہ کر رہے ہیں ٬ صرف بھارت نہیں کر رہا ٬ جس سے ثابت ہوا کہ حکمران مودی کے یار ہیں لیکن بھارت سن لے عمران خان کی قیادت میں بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔
شیخ رشید نے کہا کہ جب تک کنویں سے نجاست نہیں نکلے گی یہ صاف نہیں ہوگا٬ حکمرانوں نے لال حویلی کے اطراف 158کنٹینر لگائے گئے ٬ حکمران بے ایمان اور کمیشن خور ہیں ٬ رانا ثناء اللہ پی آئی اے کے وائٹ ہائوس میں پیدا ہوا٬ ظاہر کیا جاتا ہے کہ عمران خان نے سولو فلائٹ لی٬ کیا فضل الرحمان کے ساتھ نکلیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بڑے بڑے وکیل ہیں لیکن میں اپنا وکیل خود ہوں ٬ ملک خانہ جنگی سے بچ گیا٬ عمران خان کیساتھ ہوں ٬ ڈبل شاہ گھبرائیں نہیں قوم کو پتا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کون ہیں ٬ کس نے چھڑوایا اور کیسے رہا ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کوشش کریں لیکن گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا ٬ نوازشریف کو مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا ٬ نوازشریف چھانگا مانگا میں خریدوفروخت کرتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو پکڑنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ٬ 28اکتوبر کے بعد کسی نے مجھے ڈان اور کسی نے 007بنا دیا ۔ (ار)مزید اہم خبریں
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.