وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ملاقات

ملاقات میں ڈان لیکس اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بات کی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 نومبر 2016 11:38

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ملاقات

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 نومبر 2016ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین یہ اٹھارہ گھنٹے میں ہونے والی دوسری ملاقات ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت ڈان لیکس کے معاملے پر بھی بات کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان (نیپ) پر عملدرآمد کا اقدام قابل تحسین ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

دونوں رہنماؤں کے مابین یہ ملاقات گذشتہ رات ہونے والی ملاقات کے تسلسل میں ہوئی۔