اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 4 نومبر 2016 22:27

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4نومبر۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس قبل 18 گھنٹوں میں وزیراعلی پنجاب سے بھی 2 ملاقاتیں‌کی ہیں۔دوسری جانب کل ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ کا بھی ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم سے اخلاقی طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں‌نے مزید کہا تھا کہ نواز شریف کے بعد وزیراعظم کا موضوع ترین اُمیدوار چوہدری نثار ہی ہیں۔