بھارت میں سموگ نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی ٬ 1800 تعلیمی ادارے بندکردیئے گئے

ہفتہ 5 نومبر 2016 13:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں سموگ نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی ٬ مقامی حکومت نے شہر کے 1800 تعلیمی اداروں کو بند کر دیا٬تعلیمی داراروں کی بندش سے 10 لاکھ سے زائد طلبا گھروں میں رہیں گے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں سموگ نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی ہے جس پر مقامی حکومت نے شہر کے 1800 تعلیمی اداروں کو بند کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دہلی 30 اکتوبر سے شدید سموگ میں ڈھکی ہوئی ہے اور اسکی وجہ ہندو تہوار دیوالی پر چلائی گئی آتش بازی ٬گاڑیوں اور گرد و نواح میں فصلوں کو جلانے سے پیدا ہونے والا دھواں اور گرد ہے ۔ ماحولیات کے لئے کام کرنے والے ایک غیر سرکاری ادارے کے مطابق دارالحکومت کو گزشتہ سترہ برس میں بدترین سموگ کا سامنا ہے٬ جبکہ حد نگاہ چند میٹر رہ گئی ہے اس صورتحال کے پیش نظر پولیس نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :