صوبائی حکومت اور بیوروکریسی بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے میں سنجیدہ نہیں٬میر سردار خان رند
بلوچستان میں بنیادی جمہوری اداروں کو دانستہ مفلو ج کرکے رکھا گیا ہے ٬چیئرمین ضلع کونسل کچھی
ہفتہ 5 نومبر 2016 20:57
(جاری ہے)
ہفتہ کو کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے میر سردار خان رند نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات پر ملک بھر میں سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بلوچستان میں ہوا تاہم اب تک ہمیں کوئی اختیارات نہیں دیئے گئے۔
صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی ادارے مکمل اختیارات کے ساتھ عوام کی فلاح وبہبود میں مصروف عمل ہیں ۔ اسلام آباد کے میئر کو چیرمین سی ڈی اے کے اختیارات حاصل ہیں۔ اس کے برعکس بلوچستان کے چیئرمین حضرات ماتحت اسٹاف پر بھی احکاماتی دسترس نہیں رکھتے ۔صوبے میں دانستہ طور پر بلدیاتی اداروں کو اختیارات سے محروم رکھ کر ناروا سلوک روا رکھاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں ووٹ دے کر ہم سے اپنے مسائل کے حل کی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ تاہم صوبائی حکومت اور افسر شاہی نے بلدیاتی اداروں کو عملاً مفلوج کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی سے وزیر بلدیات کاواک آ$ٹ خو ش آئند ہے لیکن اب ہم مزید طفل تسلیوں کے ذریعے اپنے عوام کو نہیں بہلا سکتے اور سخت احتجاج پر مجبور ہیں۔ میر سردار خان رند نے بلوچستان کے تمام ضلعی وٹا$ن چیئرمین حضرات سے اپیل کی کہ وہ سات نومبر کے اجلاس میں بھرپور شرکت کرکے اپنی مفید رائے دیں تاکہ عوام کے وسیع تر مفاد میں موثر مشترکہ حکمت عملی تشکیل دی جاسکے اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات کے حوالے سے 18 نقاطی ڈیمانڈ نوٹس پر عمل درآمد کے لئے بھرپور جدوجہد کو مزید بہتر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فیصل آباد، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.