وکلاءسے مشاورت کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسا کچھ نہیں کریں گے جس سے عدالتی کارروائی متاثر ہو۔ وزیراعظم نہ جواب دیتا تھا نہ تلاشی دیتا تھا اور ساری قوم کو لٹکایا ہوا تھا، ’جمہوریت میں وزیراعظم تلاشی دیتا ہے یا استعفیٰ دیتا ہے تیسرا کوئی آپشن نہیں ہوتا۔عمران خان
میاں محمد ندیم پیر 7 نومبر 2016 14:56
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 نومبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما پیپرز کے معاملے پر جلد فیصلہ دینے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاءسے مشاورت کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسا کچھ نہیں کریں گے جس سے عدالتی کارروائی متاثر ہو۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا مجھے خوشی ہے کہ سپریم کورٹ نے چار سوالات پوچھے اور اس بات کا اظہار کیا کہ شاید کمیشن ہی نہ بنانا پڑے، سپریم کورٹ نے نیب پر بھی بات کی، اس ملک میں کبھی بھی کوئی طاقتور قانون کی گرفت میں نہیں آیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پر تنقید کی جارہی تھی جب کہ اصل میں حکومت نے 7 ماہ سے معاملے کو طول دیا ہوا تھا۔(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نہ جواب دیتا تھا نہ تلاشی دیتا تھا اور ساری قوم کو لٹکایا ہوا تھا، ’جمہوریت میں وزیراعظم تلاشی دیتا ہے یا استعفیٰ دیتا ہے تیسرا کوئی آپشن نہیں ہوتا۔عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جواب میں مریم نواز کو وزیراعظم کے زیر کفیل ظاہر نہیں کیا گیا لیکن ہم بتائیں گے کہ مریم نواز ان کی زیر کفالت ہیں۔
لندن میں وزیراعظم کے مے فیئر اپارٹمنٹس پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا یہ کہتے ہیں اپارٹمنٹ 2006 میں لیے گئے جبکہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ اپارٹمنٹ 90 کی دہائی میں لیے گئے، خود کلثوم نواز نے 2000 میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ اپارٹمنٹ بچوں کی تعلیم کے لیے خریدے گئے۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا میں نے 1998 میں ان اپارٹمنٹس کے باہر مظاہرہ کیا تھا، اگر یہ ان کے اپارٹمنٹس نہیں تھے تو میں کہاں مظاہرہ کر کے آیا تھا؟پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے یہی ججز اس معاملے کا فیصلہ کردیں اور کمیشن بنانے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.